سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز سے پہلے میچ میں شکست پر ٹیم کی
کارکردگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی 20 فارمیٹ کھیل کر لگتا ہے
ٹیم کو ون ڈے کی عادت ہی نہیں رہی۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 6 اوورز کے بعد ہی فاسٹ بالرز تھکے
تھکے
نظر آئے اور فیلڈنگ بھی انتہائی مایوس کن تھی ۔ پاکستان کو تمام شعبوں میں
بہتری لانا ہو گی ۔سکندر بخت نے ویسٹ انڈیز سے ہار کو دھچکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز
کے اہم کھلاڑی تو آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔ پاکستان ویسٹ انڈیز کی بی ٹیم
سے ہار گیا ۔